کابل: افغان طالبا ن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے افغان طالبان نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوجوں کو نکالے ۔ ہمار ا پیغام یہ کہ امریکیوں کوچاہیے کہ وہ دوسری قوموں کی آزادی اور خودمختاری نہ چھیننے کی پالیسی بنائیں ۔سب سے ضروری بات یہ ہے کہ امریکی فوجوں کو افغانستان سے نکالا جائے ۔