کوئٹہ : گوادر میں نامعلوم افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص ہلا ک پولیس کے مطابق نیو ٹاون پروجیکٹ گوادر کے ٹاؤن پلاننر محمد زبیر ائیرپورٹ روڈ پر اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی ،،چار گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کیلے گوادر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعدورثا ء کے حوالے کر دیا جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی گئیں۔