|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2016

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور متعلقہ محکمے تفتیش کررہے ہیں۔ میجر جنرل شیر افگن نے شاہ نورانی کے مزار کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ دھماکے کے منصوبہ سازوں تک پہنچ گئے ہیں ۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ شاہ نورانی دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ ادھرکمشنر قلات ڈویژن ہاشم غلزئی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، سیکورٹی میں کوئی غفلت پائی گئی تو غفلت کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔