|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2016

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تاخیر نہ ہوتی تو شاہ نورانی مزار دھماکے کے بہت سے زخمیوں جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ درگاہوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،جہاں حادثہ ہوا وہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، ڈاکٹروں نے بتایا تاخیر نہ ہوتی تو کئی جانیں بچ جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس صرف ایک ہیلی کاپٹر ہے، جو رات میں نہیں اُڑ سکتا ،ہیلی کاپٹر صرف ایئرپورٹ سے اڑ سکتا ہے اور وہیں اُتر سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کراچی میں زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔