کوئٹہ:جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمدبلوچ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ڈی پی اور الیکشن کمیشن کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس ورکشاپ میں بلوچستان بھر سے تقریباً سو سے زائد افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ورکشاپ میں شریک نوجوانوں کو اپنا کام ایمانداری اور لگن سے سرانجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایمانداری سے کام سرانجام دینا عبادت کی مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یواین ڈی پی کے اشتراک کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یو این ڈی پی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے ورکشاپ میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے علاقوں میں واپس جاکر اپنے کام کو زیادہ موثر انداز میں سرانجام دے سکے گے۔