واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے آنے کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہوگا۔
ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا اور نئی انتظامیہ اپنی پالیسیاں خود طے کرے گی لیکن امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون کر رہا ہے اور نئی امریکی انتظامیہ کے آنے کے باوجود یہ تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے 400 لوگ بھی محکمہ خارجہ میں آئیں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس قسم کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی امداد روک دے گی۔