کوئٹہ: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان وبلوچستان کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ ڈاکٹر مجیب الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی پیشہ وارانہ مہارت، انتظامی نظام، تربیت اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں اعلیٰ معیار کا نمونہ ہے اس یونٹ میں موجود سیکورٹی اہلکار جدید تربیت اور آلات پر دسترس رکھنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایک رول ماڈل ہے پاکستان بھر کی پولیس کو اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے حوالے سے پیشہ وارانہ مہارت اور انتظامی امور کی انجام دہی کی جدید تربیت روشنا س اور قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روزاسپیشل سیکورٹی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کراچی کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران کہی اس موقع پر اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے سیکورٹی آفیسر محمد مظفر اقبال نے انہیں اسپیشل یونٹ کے سیکورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت ، انسداد دہشتگردی آپریشنز کے حوالے سے سر گرمیوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی ایڈیشنل آئی جی پولیس وبی سی کمانڈنٹ ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے کہا ہے کہ اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا معیار پولیس فورس کیلئے ایک رول ماڈل ہے اس لئے اس کو ملک بھر کی پولیس یونٹوں کو اس طرز پر بنانے کی ضرورت ہے سیکورٹی آفیسر نے بتایا کہ بین الاقوامی ادارے یو کے اے ایس برطانیہ نے ایس ایس یو کی انسداد دہشتگردی کی کا رروائیوں ، اہم شخصیات اوراہم تنصیبات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے اعتراف کو قبول کر تے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے سیکورٹی آفیسر نے مزید بتایا کہ پاکستان کی پہلی ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیم ایس ایس یو میں قائم کی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کی تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوز پر مشتمل ہے جو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے موثر انداز میں ناکام بنا نے کی بھر پورپیشہ وارانہ مہارت رکھتی ہے ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے فرائض کے انجام دہی کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ملک اور قوم کی تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہے شہید کبھی مرتا نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے کیونکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بعد ازاں بی سی کمانڈنٹ نے دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے ایس ڈبلیو اے ٹی کی ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے فرضی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا اور انہیں سراہا اور داد دی۔