|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2016

کوہلو: ضلع کوہلو میں نواب بالاچ مری کے برسی کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ضلع میں پولیس کے 80اہلکار جبکہ لیویز کے1073اہلکاروں کی سیکورٹی پلان تشکیل دے دی گئی ہے پولیس ،لیویز اور ایف سی نے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی ہے جبکہ کسی ناخوشگوار صورت حال سے نماٹنے کیلئے ایف سی کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے لیویز رسالدار کوہلو شیر محمد کے مطابق لیویز اہلکار کوہلو ،میوند،سفید،کاہان،گرسنی سمیت دیگر علاقوں میں برسی کے موقع پر ضلع میں کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹانے کے لئے الرٹ ہیں