کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ریکٹر سکیل میں زلزلے کی شدت 3.9 اور سطح زمین سے گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان میں کوئٹہ ، پشین ، تربت ، خصدار ، گوادر سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہونے کے باعث اپنے گھروں ، دفاتر ، سکول سے باہر آ گئے اور استغفار اور کلمہ کا ورد کرتے رہے ۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 تھی اور گہرائی سطح زمین سے 25 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمالی علاقہ جات تھا ۔