|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ میں ڈبل سواری کے نام پر پولیس نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا جس کے باعث سکول اور سرکاری دفاتر جانیوالے طلباء اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پولیس اہلکاروں نے ڈبل سواری کا نام سنتے ہی سڑکوں پر نکل آئے اور سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کر دیاتفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر ایک ناخوشگوار واقعہ میں 3 ایف سی اور1 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے جس کے باعث محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد پولیس کی چاندنی ہو گئی اور کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈبل سوار ی نام پر شہریوں کا جینا حرام کر دیا اور ایک دن میں سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو بند کر دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے حتیٰ کہ بچوں اور بوڑھوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا تاہم بلوچستان میں جب بھی ڈبل سواری پابندی عائد ہو جا تی ہے تو اس سے خواتین، بچے اور بوڑھے مستثنیٰ ہو تے ہیں لیکن گزشتہ روز سکول کے اوقات میں سکول جانیوالے بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا اور نہ ہی سرکاری ملازمین کو بخشا گیا عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں جب بھی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو تے ہیں تو ملزمان کو پکڑنے کی بجائے آسان طریقے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جا تی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات درپیش ہو تے ہیں اس لئے ڈبل سواری پرپابندی کی بجائے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔