کوئٹہ : سی پیک کونسل نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ،چینی کمپنیوں کا پاکستان میں رئیل اسٹیٹ،سیمنٹ، ریفائنری اورکان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔وزرات صنعت وپیداوار کے مطابق چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے چیرمین چاو گاو بینگ کی سربراہی میں سی پیک کونسل کے وفد نے وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی سے ملاقات کی۔چینی سرمایہ کاروں نے شمسی توانائی کی پینل سازی کی صنعت میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شمسی توانائی کے حوالے سے بڑی مارکیٹ بن رہا ہے،اس لئے وہ پی وی پینل کی صنعت پاکستان میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ایک سو سے زاہد چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایا کاری کرنے کی خواہش مند ہیں جبکہ 6بڑے صنعتی گروپوں کے نمائندے اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر نے چینی کمپنیوں کو فوڈ پراسیسنگ ،کار سازی ، پاکستان ا سٹیل ملز،بن قاسم انڈسٹریل پارک اور گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سرمایا کاری کی دعوت دی۔