|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2016

اسلام آباد /کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے زیرغورمجوزہ ناموں میں سے ایک قادیانی کاہے جوغیرمسلم ہے انہوں نے کہاکہ قادیانی آرمی چیف کونہ قوم اورنہ ہی ملک برداشت کرے گااورنہ آئین میں اس کی گجائش ہے انہوں نے کہاکہ ایسانہیں ہوسکتاکہ کوئی قادیانی مملکت پاکستان کاآرمی چیف بنے انہوں نے کہاکہ ایک زمانے میں ضیاء الحق نے ایک قادیانی کوناظم صلاۃ بنایاتومفتی محمودؒ نے استفسارکیاکہ ان کوکیسے بنایاضیاء الحق نے بتایاکہ مجھے پتہ نہیں تھالیکن بندہ اچھاہے انہوں نے کہاکہ پالیسی سا ز اداروں کواس پرغورکرناچاہیے کہ ایک قادیانی کیسے اس ملک کاآرمی چیف بن سکتاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج اسلامی دنیاکی سب سے بڑی فوج ہے اس کاسربراہ غیرمسلم نہیں ہوسکتاہماری معلومات کے مطابق نئے آرمی چیف کے لئے زیرغورناموں میں ایک نام کاتعلق ایسے خاندان سے ہے جوعقیدہ ختم نبوت پرایمان نہیں رکھتااس کانام زیرغورناموں میں سے فی الفورباہرنکالاجائے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء،تحریک ختم نبوت اورمذہبی حلقوں نے عقیدہ ختم نبوت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں بڑی قربانیوں کے بعدعقیدہ ختم نبوت کامسئلہ ہواانہوں نے حکومت اورموجود آرمی چیف سے مطالبہ کیاکہ اس قادیانی جرنیل کے نام کوزیرغورناموں کی فہرست سے باہزنکالاجائے بصورت دیگرجمعیت علماء اسلام تمام مذہبی جماعتوں سے ملکرکراحتجاج کرے گی۔