|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2016

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس شوری کااہم اجلاس صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مرکزی عہداران مولانامحمدحنیف،سیدمحمدفضل آغا،مولاناصلاح الدین ایوبی،صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان اورمختلف اضلاع کے امراء اورشوری ارکان نے شرکت کی،اجلاس میں اضلاع کے امراء نے کارکردگی رپورٹ پیش کی،اجلاس صبح دس بجے شروع ہواجورات گئے تک جاری رہااجلاس میں جماعتی سرگرمیوں،صدسالہ اجتماع کی تیاری،عوامی مسائل ودیگرامورپرغورکیاگیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ دستک مہم کوپوری محنت،لگن اورسنجیدگی کے ساتھ ہرضلع میں چلایاجائے گا،جمعیت کی دعوت اوراغراض ومقاصدکوعوام تک پہنچایاجائے گا،اسی طرح انسانیت کی خدمت کے لئے سماجی کونسل کوہرضلع میں فعال کیاجائے گا اجلاس سے مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،سیدمحمدفضل آغا،مولانامحمدحنیف،مولاناصلاح الدین،مولاناولی محمدترابی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کامنصوبہ قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی تجویزپربنایاگیااس کے لئے قائدجمعیت نے 1998سے اب تک کئی بارچین کادورہ کیااورمولاناکی دعاپرگزشتہ دنوں گوادرمیں اس عظیم منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کیاگیااسی طرح مولاناعبدالغفورحیدری کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطحی وفدنے حال ہی میں چین کادس روزہ دورہ کیایہ عظیم منصوبہ دشمنوں کی نگاہ کھٹک رہی ہے وہ اس منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جبکہ ہماری بعض سیاسی جماعتیں نادانستہ طورپراس منصوبے کے خلاف استعمال ہورہی ہیں یہ بہت طویل منصوبہ ہے مغربی روٹ بن جائے گاانہوں نے کہاکہ پشتون اور بلوچ قوم پرست پارٹیاں افغان مہاجرین کے نام پرسیاست کررہی ہیں اورصوبے میں پشتون،بلوچ اختلافات کوہوادینے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ قوم پرستی مردہ گھوڑے میں جان ڈال سکیں لہذااس مسئلہ پرسیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مردم شماری ضروری ہے مردم شماری کے لئے راہ ہموارکی جائے مردم شماری سے بلوچستان کوفائدہ ہوگااوراس صوبے کے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اضافہ ہوگااورفنڈزمیں بھی اضافہ ہوگاانہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ میں امن وامان کامسئلہ پیداہواہے جس پرجمعیت کوتشویش ہے ترقیاتی منصوبے تعطل کاشکارہیں صوبائی حکومت میں اہلیت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ کے بعدسانحہ کوئٹہ اورسانحہ پی ٹی سی کارونماہوناصوبائی حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے ان تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اورملوث ذمہ داروں کوکڑی سزادی جائے انہوں نے کہاکہ بھارت کی جارحیت اپنے مظالم چھپانے کی ناکام کوشش ہے عام شہریوں پرفائرنگ جنگی جرائم کے مترادف ہے جس کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔