کوئٹہ : کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات کو مزید شخت کردیا گیا ہے اور فرنٹیر کور بلوچستان نے مورچے بناکر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ۔کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر گزشتہ دنوں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اور پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے فرنٹیر کور بلوچستان نے جناح روڈ، سائنس کالج چوک ، فاطمہ جناح روڈ، گوالمنڈی چوک ،کواری روڈ ، سریاب روڈسمیت دیگر علاقوں میں ریت کی بوریوں سے مورچے بناکر پوزیشن سنبھال لی ہیں جبکہ فرنٹیر کور اور پولیس کے مسلح دستے شہرکے حساس علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔