|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2016

ڈیرہ غازی خان :وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی یافتہ بلوچستان وجود میں آئے گا، منصوبے سے صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے بلوچستان نہیں پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی گرفتاری سے ایک نیٹورک پکڑا گیا جو حساس اداروں کی کامیابی ہے۔ شاہ نورانی اور سانحہ کوئٹہ کے ماسٹر مائنڈ تک تاحال نہیں پہنچ سکے اور دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکے۔