|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2016

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 70 پیسے تک اضافے کا اعلان کردیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ ہوگا جب کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر بڑھائی جارہی ہے تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا تاہم اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔