لاہور: قطر کے شہزادہ جاسم سمیت شاہی خاندان کے 12 افراد علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
شہزادہ جاسم سمیت قطر کے شاہی خاندان کے 12 افراد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے ان کا استقبال کیا جہاں سے تمام افراد وزیراعظم کی رہائشگاہ جاتی امرا کے لئے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس میں قطری شہزادے جاسم کا ایک خط بھی زیر بحث ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس کاروباری شراکت ختم ہونے پر حسین نواز کے نام کئے گئے۔