چمن : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری،سنیٹر مولانا عطاؤالرحمن ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد اورملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے جامعہ اسلامیہ علامہ ٹاؤن کادورہ کیا،علامہ عبدالغنی شہیدکی قبرپرفاتحہ پڑھی اوردعاکی،مرکزی شوری کے رکن اورجانشین علامہ حافظ محمدیوسف نے سینٹرمولاناعطاء الرحمن کے اعزازمیں ظہرانہ دیااس موقع پرمولاناصلاح الدین ایوبی،حاجی نصیراحمدکاکڑ،عبدالواسع سحر،سیٹھ اجمل خان بازئی،حافظ سراج الدین،حاجی رزاق شیرانی،مولانابہاؤالدین ودیگرنے بھی موجودتھے،درین اثناء مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کے اعزازمیں حافظ محمدیوسف نے اپنی رہائش گاہ پراستقبالیہ دیااس موقع پرمولانامحمدحنیف،مولاناحافظ محمدیوسف اورمولاناصلاح الدین ابوبی نے مولاناعبدالغفورحیدری کوپاک افغان بارڈکی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی،علاوہ ازین مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولانامحمدحنیف،مولاناصلاح الدین ایوبی اورحافظ محمدیوسف نے اجتماع اوراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چمن کے عوام نے جمعیت کے جلسے میں ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرکے اسلامی نظام کے حق میں اپنافیصلہ سنادیاجمعیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے جمعیت کوناقابل تسخیرقوت بنادی جمعیت کے سوسال مکمل ہوگئے انہوں نے کہاکہ بھارت میں مودی اورامریکہ میں ٹرمپ اپنی انتہاپسندانہ سوچ اورپالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف دنیابلکہ اپنے ممالک کی سالمیت کے لئے بھی خطرہ ہیں سوویت یونین پرجارحانہ پالیسی اختیارکرتے ہوئے افغانستان پریلغارکی تونہ صرف افغانستان کھنڈرات میں تبدیل ہوابلکہ سوویت یونین بھی کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہواانہوں نے کہاکہ افغانستان پرامریکہ کی لشکرکشی نے نہ صرف افغانستان کوتباہ وبربادکیابلکہ پاکستان سمیت خطے کے ہمسایہ ممالک کوبھی بدامنی کی آگ میں دھکیل دیاپاکستان میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتاجب تک ہم خارجہ پالیسی درست کرکے امریکی اتحادسے علحیدگی اختیارنہ کرے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکی اورنیٹوافواج کی موجودگی افغانستان اورپاکستان میں بدامنی کے اسباب ہیں امریکہ مذاکرات کی راہ اپناکرافغانستان سے مکمل طورپرانخلاء کرے انہوں نے کہاکہ چین،روس،ایران اورپاکستان کے باہمی تعلقات خطے میں قیام امن اورمضبوط اقتصادکے لئے اہم پیشرفت ہے خطے کے ممالک کے درمیان اچھے تعلقات سے امریکی مداخلت کی راہ میں رکاوٹ پیداہوگی خطے کے ہمسایہ ممالک کوآپس میں بہترین تعلقات کواستوارکرناہوگا۔درین اثناء مولاناعبدالغفورحیدری نے مولانامحمدحنیف کی رہائش گاہ پراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی سربراہی میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی پر24ایم این ایزاورسینٹرزپرمشتمل وفدنے حال ہی میں چین کادس روزہ دورہ کیاجس میں انہوں نے سی پیک،بلوچستان کے جغرافیائی اہمیت سمیت تینوں صوبوں اورگوادرکے حوالے سے چینی حکام سے تفصیلی مذاکرات کئے ،چین نے پاکستان میں سی پیک کے علاوہ مزیدچھ منصوبے شروع کرنے کی خواہش کااظہارکیاانہوں نے کہاکہ چین پاکستان کااچھادوست ہے چین کی خواہش ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہواورباہمی تجارت کوفروغ دیاجائے تاکہ خطے میں امن قائم،امریکی مداخلت ختم اوراقتصادمضبوط ہوانہوں نے کہاکہ ہمیں اس موقع پرفائدہ اٹھاناچاہیے چین کے ساتھ طویل المدتی دوستی اورتعلقات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان اربوں روپے کے تجارتی سرگرمیوں سے پاکستان کی معیشت اورقیام امن کی صورتحال پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے ان مواقع کوضائع اورسبوتاژکرنے کے لئے بھارت اپنے چندزرخریدایجنٹوں کے ذریعے سرگرم ہوچکاہے سیاسی جماعتوں کوچاہیے کہ وہ مثبت کرداراداکریں اوراپنے مستقبل کوسنوارنے کے لئے اس موقع پرفائدہ اٹھاتے ہوئے اتحادکی فضاقائم کریں ۔