|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان میں فرنٹےئر کور کا جنوبی ہیڈ کواٹر ،دو سیکٹر ہیڈکواٹر اور مزید 15ونگ بنا ئے جائیں گے ،تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کے وسیع و عریز رقبے اور سی پیک جیسے اہم منصوبے کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے ضلع تربت میں جنوبی فرنٹےئر کور ہیڈ کواٹر (ساؤتھ) بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے دو اضلاع سوئی اور دالبندین میں میں بھی دو سیکٹر ہیڈکواٹر بنائے جائیں ،اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید 15ونگ بھی تشکیل دئے جا ئیں گے ہیڈ کواٹرز اور ونگز کی تشکیل کا مقصد صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور پا ک چین اقتصا دی راہداری منصوبے کی حفاظت کو مزید بہتر بنا نا ہے ،منصبو بو ں کی وفاق سے منظوری کے بعد انکی تعمیر کے لئے ٹینڈر بھی کر دیے گئے ہیں جبکہ اچھی شہرت کی حامل ایف بی آر سے رجسٹرڈ کمپنیوں سے اظہار دلچسپی بھی طلب کر لئے گئے ہیں