قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان احمدزئی بلوچ نے کہاہیک خا ن محمود خان اچکزئی کا بولان تاچترال کا بیان موجودہ حالات میں بے وقت کی راگنی ہے خان صاحب کو چاہئے کہ وہ ایسے بات نہ کریں کہ جس سے نفرتیں پیدا ہوں اور کسی کے کنٹرول میں نہ ہو بولان بلوچ قوم کی ملکیت ہیں اور اس کے لیئے بلوچ قوم کا بچہ بچہ خون کے آخری قطرے تک بہانے سے گریز نہیں کریں گے بولان کے بارے میں نہ صرف بلوچ قوم پرست بلکہ ہر بلوچ جوکہ مذہبی جماعت یا کسی بھی سیکولر جماعت سے تعلق رکھتا ہیں وہاس قسم کے ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریگی بی این پی کو ضلع قلات میں فعال منظم بنانے کے لیئے کارکنان اپنی جدوجہد کو تیز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی ضلع قلات کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس سے قبل پرنس موسیٰ جان بلوچ سردار محمد صدیق دہوار ضلعی صدر وڈیراہ خیر جان بلوچ ضلع جنرل سیکریٹر ی امان اللہ بلوچ سمیت پارٹی کے عہدیداروں نے ضلعی دفتر کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے پرنس موسیٰ جا ن بلوچ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اگر تمام پشتونوں کی اتحاد کی بات کر تا ہیں تو اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں وہ تمام پشتونوں سے بات کریں اگر وہ ایک الگ صوبہ بنائیں گے اس پر بھی ہمیں اعتراض نہیں چترال ان کا ہیں تاہم وہ بولان تا چترال کی بات کر رہے ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور بار بار مذمت کرتے رہیں گے بولان بلوچ قوم کی ملکیت تھا ہے اور رہیگی اور بولان کے لیئے بلوچ قوم کا بچہ بچہ خون کے آخری قطرے تک بہا ئے گا خان صاحب اور ان کی پارٹی ایسی باتیں نہ کریں جس سے نفرت کی بو آجائے بلوچ قوم اس کو ہرگز قبول نہیں کریگی چاہے وہ قوم پست ہو مذہبی جماعت ہو یا سیکولر جماعت کے کارکن وہ اس کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی اور نہ اس پر بات کریں گے امید ہیکہ پشتون بھائی بھی محمود خان کی اس بیان کا نوٹس لیں گے وگرنہ اس سے جو حالات پیدا ہونگے وہ کسی کے کنڑول میں نہیں ہو نگے موجودہ حالات میں خان صاحب کا یہ بیان بے وقت کی رگنی ہیں۔