|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2016

کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ سے گذشتہ روز یہاں چین کی کمپنی (CECU) کے ایک وفد نے ضلعی آفیسران کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ جو کچلاک اور سپیزنڈ کے درمیان لائٹ ریلوے پر مشتمل ہے پر غوروخوض کیا گیا میئر کوئٹہ نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کی کثیر تعداد مستفید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف عوام کی کثیر تعداد فائدہ اٹھاسکے گی بلکہ عوام کو ایک معیاری سفری سہولیات بھی میسر آئے گی۔ چینی وفد نے کوئٹہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے دیگر منصوبے بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔