|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2016

کوئٹہ : میجر جنرل غلام قمر کی سربراہی میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 81رکنی وفد نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا۔ سینئر سٹاف افسران نے وفد کے شرکاء کا ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ آمد پر استقبال کیا۔ بعد ازاں وفد کے شرکاء نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کو صوبہ کی سکیورٹی حالات اور سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد کے شرکاء کو سی پیک روٹ کی تعمیر اور سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وفد کے شرکاء نے صوبہ بھر میں حالات کو معمول پر لانے اور سی پیک منصوبے کو یقینی بنانے میں فوج کے کردار کو سراہا۔