کوئٹہ : کوئٹہ میں میئر اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کے باعث کوئٹہ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور کروڑوں روپے صفائی پر خرچ کر نے کے باوجود شہر کے اکثر علاقوں میں گندگی کے باعث لو گ بیماریوں میں مبتلا ہو گئے کلی اسما عیل ، جناح روڈ، پشتون آباد، خروٹ آباد، سریاب ،میکانگی روڈ پر میئر کی جانب سے صفائی مہم کے سلسلے میں دعوؤں اور تشریح مہم کا اندازہ جا بجا کچرے کے ڈھیروں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور میٹرو پولٹین کارپوریشن کی تمام تر صفائی کے حوالے سے دعوے اور وعدے ادھورے رہ گئے کوئٹہ شہر کچروں کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بچے، خواتین، بوڑھے مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے میٹرو پولٹین میں اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں نے شہر میں صفائی کے صورتحال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھیکیداران نے کام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے جوکہ علاقہ کونسلران کے نیک نامی کے بجائے بد نامی کا باعث بن گئے صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کے مد میں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن شہرا ب بھی گندگی اور تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جوکہ اس مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہیں اس سے قبل شہرمیں صفائی کے مد میں پانچ کروڑ روپے ون ٹائم کلینس،میئر کوئٹہ، ٹھیکیدار اور افسران کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ہو ئی اور کونسلران کے سرٹیفکیٹ کے بغیر ادائیگی کی گئی اور پھر ایک بار پھر کونسلران کے شرکت کے بغیر کروڑوں روپے کی صفائی شہر مین شروع کی گئی ہے جو کہ کونسلران کا خدشہ ہے کہ اس بار بھی یہ کروڑوں روپے صرف تصاویر پر خرچ کرینگے عوامی حلقوں نے حکومت میں شامل جماعتوں کے سر براہان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی ناقص صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو اس عذاب سے نکالا جائے ماضی میں اس طرح صفائی کی صورتحال نہیں اب تو شہر کے ہر جگہ کچہروں کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔