حیدر آباد: لطیف آباد میں رینجرز نے دہشت گرد کو ہلاک کرکے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ 11 میں واقع امانی شاہ قبرستان کے قریب تعینات رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص کو رکنے کی ہدایت کی، اس دوران اس نے فائرنگ کی اور کریکر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو ہلاک کردیا۔
واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے دہشت گرد کے جسم پر موجود جیکٹ میں رکھا بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں شاہ نورانی کے مزار کے احاطے میں بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 52افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔