|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

استنبول: ترکی کے شہر کیسری میں فوجیوں کو لے جانے والی بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں 13 ترکی فوجی ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی کے مرکزی شہر کیسری میں ارشائس یونیورسٹی کے نزدیک فوجیوں کو لے جانی والی ایک بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے—فوٹو: اے ایف پی ترک آرمی نے دھماکے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 48 بتائی گئی۔ ترک فوج کے مطابق بس میں سوار فوجیوں میں پرائیوٹ اور نان کمیشنڈ آفیسرز شامل تھے جو چھٹیوں پر جارہے تھے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ایمبولنسوں کی بڑی تعداد کو روانہ کردیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے کی جانب سے سامنے آنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب فوجیوں کی بس ایک کار کے برابر سے گزری جس میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ بم دھماکے کا یہ واقعہ استنبول کے فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے جڑواں دھماکوں کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، استنبول میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔