|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2016

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مسلح شخص نے روسی سفیر پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر آندرے کارلوف ایک آرٹ گیلری میں منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ سے مزید 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔ روسی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ترکی میں ان کے سفیر شہر کے ایک علاقے سانکیا میں ایک آرٹ نمائش میں شریک تھے جہاں میڈیا سمیت دیگر افراد کی موجودگی میں ایک مسلح شخص نے تقریر کے دوران سفیر پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ turkey-russian-1482170514 خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور خود کو پولیس اہلکار بتا کر تقریب میں شامل ہوا جو سوٹ اور ٹائی میں ملبوس تھا، حملہ آور نے روسی سفیر پر 8 فائر کیے، حملہ آور عین سفیر کے پیچھے کھڑا تھا اور اس نے ساری گولیاں سفیر کی پشت پر ہی چلائیں جب کہ اس نے بعض الفاظ روسی زبان میں بھی ادا کیے اور نمائش میں رکھی تصاویر کو توڑ دیا، واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور پر بھی فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہلاک کردیا۔ ترک اخبار حریت کے مطابق حملہ آور نے شام کے شہر حلب کا نام لیا اور انتقام جیسے الفاظ بھی ادا کیے تاہم اب تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں روسی افواج کی کارروائیوں اور بشارالاسد کی حمایت کے خلاف ترکی میں کئی مقامات پر عوام کا احتجاج بھی جاری ہے۔
blob:http%3A//www.dailymotion.com/80491abb-747f-4061-886c-f06e769c5821