تربت: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتے ہوں اسکے ذریعے عوام کی خوشحالی اور انکی معیار زندگی بہترسے بہتر کرنے، سماجی تبدیلی کی راہیں کھولنے اور قومی و وطنی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا وڑن رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مختصر دور حکومت کے اندر علاقے میں بے نظیر ڈویلپمنٹ کا جال بچھایا اور عوام کے اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ذیلی اداروں تحصیل کلاتک اور تحصیل ناصر آباد کے سینیر اور ذمہ دار ساتھیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے صوباء صدر کہدہ اکرم دشتی، ضلعی صدر معمد طاہر بلوچ ، زبیر احمد رند، ابل حسن، معمد جان دشتی، مشکور انور، رجب یاسین بھی موجود تھے۔سابق وزیراعلٰی نے خطاب کرتے ہو? کہا کہ معکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے تحت خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی جو تعیناتیاں کی گء ہیں یہ دراصل ہمارے قومی سوچ، علم دوستی اور اساتذہ کی بھرتیوں میں عدم سیاسی مداخلت کے پالیسی کی مظہر ہے، انہوں نے کہا آج پارٹی کے اندر کارکنان کی ہم پر یہ بہت بڑی تنقید ہے کہ معکمہ تعلیم میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کیوں نہیں کیا گیا ہے، مگر میں اس تنقید کا قاہل نہیں ہوں کیونکہ میں معض سیاسی فاہدے کے لیے اس قوم کی آنے والی نسل کے ساتھ کھیل کھیلنے کو قومی جرم سے کم نہیں سمجھتا، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اپنے ذاتی فاہدوں کے لیے آج ہم پر سطعی اور غیر حقیقی جو تنقید کرتے ہیں، مستقبل میں جب یونیورسٹی، میڈیکل کالج، ڈیٹ فیکٹری ، بواہز اور گرلز کالجز میں کی گء اصلاحات کے ثمرات علاقہ اور عوام تک پہنچیں گے تو ان نقادوں کو منہ کی کھانی پڑیگی، سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ 1993 میں جب وہ صوباء وزیر تعلیم تھے تو انہوں نے تعلیم نسواں کو ترجیح دیتے ہوئے اسکولز کا جال بچھایا اور ہزاروں کے حساب سے اساتذہ بھرتی کیے، اس وقت بھی مخالفین نے بڑی تنقید کی اور اساتذہ کی اہلیت سے متعلق سوال اٹھایا مگر آج بیس سال بعد اس سچاء کو کوء بھی نہیں جھٹلا سکتا کہ آج ہمارے معاشرے میں فیمیل ایجوکیشن کی یہ بے مثال اور قابل فخرترقی ہمارے اْسی پالیسی کا نتیجہ ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مخالفین پندرہ سال تک مسلسل اقتدار میں رہے مگر وہ پندرہ ترقیاتی اسکیمات بھی مکمل نہیں کرسکے کیونکہ عوام کے فلاح وبہبود کے فنڈز کو ہڑپ کرنا انکا ایجنڈا نمبر ون رہا ہے جبکہ ہم محض ڈھاء سال کے مختصراً وزارت اعلِٰی کے دوران اجتماعی اور قومی نوعیت کے ترقیاتی اسکیمات کی ایک طویل فہرست رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے معکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کے بخیر این ٹی ایس کے تحت بھرتیاں کروا? ہیں اور اس پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، سابق وزیر اعلٰی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے دس بارہ سال بعد میرانی ڈیم متاثرین کو انکے معاوضہ دلوایا ہے، اور یہ بھی پہلی دفعہ ہوا ہے کہ حالیہ مکانات کے معاوضوں کی اداہیگی بخیر کمیشن و پرسنٹیج کی وصولی کے ہوا ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارٹی ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام سے قریبی تعلق رکھتے ہو? انہیں سیاسی و فکری طور پر منظم کرنے کے لیے شپ و روز محنت کریں