|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2016

طرابلس: لیبیا کی سرکاری ایئرلائن کےمسافر طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیا جب کہ طیارے میں 118 افراد سوار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی سرکاری ایئرلائن افریقیا کا مسافر طیارہ اغوا کرلیا گیا جب کہ طیارے میں 118 افراد سوار ہیں،طیارے کو ہائی جیک کرنے کے بعد مالٹا کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ مالٹا کے وزیراعظم نے لیبیا کے طیارے کے مالٹا میں اترنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی لمحہ بہ لمحہ خبر حاصل کی جا رہی ہے اور اطلاع ہے کہ دو ہائی جیکرز نے لیبین طیارے کو اغوا کیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔