کوئٹہ : جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 112واں اجلاس جامعہ کے کمیٹی روم میں زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹی ڈاکٹر مدثر اسرار، ڈاکٹر اختر محمد کاسی، ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر ملک طاہر، ڈاکٹر فائزہ سعید، ڈاکٹر نائید انجم چشتی، ڈاکٹر محمد عالم مینگل، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی ایجنڈزیر غور لایا گیا۔ جس میں ایم فل ، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام، تخلیقی موضوعات اور تحقیقی مواد کی اشاعت، نئے داخلوں اور امتحانات کا طریقہ کار، نئے کورسز کا اجراء سمیت چار پی ایچ ڈی اور پانچ ایم فل ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس سے جامعہ کے وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رواں برس جامعہ نے تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی حوالے سے اہم اقدامات اور کامیابیاں حاصل کئے۔ اکیڈمک سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ جامعہ کے ترتیب دیئے گئے کیلنڈر کے مطابق تمام پالیسی ساز اداروں کے اجلاسوں کو یقینی بنایا گیا۔ جس سے جامعہ کے تمام ستون بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ اور کورسز کے بروقت تک تکمیل، پرامن اور نقل سے پاک امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح کے اعلیٰ تعلیمی ماہرین کے تبادلوں، کانفرنسز، سیمینار کے انعقاد سے جامعہ کے مثبت پہلو ؤ ں کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت اور میرٹ کو پروان چڑھانے سے جامعہ بہتر سمت کی جانب گامزن ہوا۔ شعبہ امتحانات کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ سے منسلک کیا گیا۔ ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانات بی مثالی رہیں۔ جس میں ڈین فیکلٹیز اور پروفیسرز نے خود امتحانات میں اپنے خدمات سرانجام دیں اور طلباء و طالبات نے بھی یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے ڈگری کے حصول کو ممکن بنائیں گے۔ نئے ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوں کے ٹیسٹ کے طریقہ کار شفافیت اور بہتر طور پر منعقد ہوئے اور مستقبل میں جامعہ کسی ٹیسٹ سسٹم کو تمام امتحانات میں متعارف کرائے گی۔ انہوں نے صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی ایوارڈ کے لئے تینون کیٹیگری میں جامعہ بلوچستان کے پروفیسرز کو ایوارڈ ملنا جامعہ کے لئے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔ آخرمیں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ اداکیا جنہوں نے جامعہ کی ترقی میں اپنے خدمات سرانجام دیئے۔