کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر سانحہ گڈانی کے حوالے سے قائم معاوضہ کمیٹی نے متاثرین کی امداد کے حوالے سے اقدامات شروع کردئیے ہیں منگل کے روز سانحہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر54کے متاثرین میں معاوضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں پروقار تقریب گڈانی ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی اور تقریب میں ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی، شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے نمائندے گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی کریم جان ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈیپارٹمنٹ محمد خان، منیجر بی ڈی اے نصر اللہ زہری، اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی ، چےئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی ،وڈیرہ عبدالحمید بلوچ، ٹی ایم او گڈانی اکرم ناصر کے علاوہ محنت کشوں نے تقریب میں بڑی تعدد میں شرکت کی۔ تحصیلدار گڈانی بشیر احمد موندرہ نے سانحہ گڈانی میں زخمی ہونے والے 9محنت کشوں میں پلاٹ نمبر54 کے متاثرہ بحری جہاز کے مالک کی جانب سے شدید زخمیوں میں فی کس ایک لاکھ اور کم زخمیوں میں فی کس پچاس ہزار وپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ گڈانی کے محنت کشوں نے شفاف طریقے سے متاثرین میں امدادی چیکوں کی تقسیم پر صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ شپ بریکرز اور شپ بریکنگ لیبر یونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں سانحیے کے بعد حقداروں میں امدادی چیکوں کی شفاف طریقے سے ادائیگی پر تمام متعلقہ محکمہ اور حکومتی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے معاوضہ کمیٹی میں محنت کشوں کے نمائندوں کو شامل کرکے انکے تحفظات دور کردےئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی نے تقریب کے شرکاء اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گڈانی شپ بریکنگ کے متاثرین کی امداد کیلئے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر قائم کمیٹی اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے سانحے میں جانبحق ہونے والے تماما فراد کے امدادی چیک تیار کرلئے گئے ہیں اور شفاف طریقے سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکوں کی تقسیم کیلئے طریقہ کار بھی مرتب کیاگیا ہے۔ اور جاں بحق محنت کشوں کے اصل حقدار تصدیقی سرٹیفکیٹ اور دیگر کوائف پیش کرکے چیک حاصل کرسکتے ہیں اس سلسلے میں متاثرین رہنمائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر سے رابطہ قائم کریں تاکہ انہیں بھی جلد ادائیگی شروع کی جائے۔