کوئٹہ: چیئرمین کمیٹی آغا تاج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ اس وقت شدید خشک سالی کی لپیٹ میں آ چکا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا ہے وہ کسانوں کی حالت پر بھی رحم کریں کیونکہ زرعی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے آخری ہچکی لے رہی ہے اور بارہ سالوں سے بجلی کی چھ گھنٹے فراہمی کی نہ ختم ہونے والا آفت نازل ہے وزیراعلیٰ بلوچستان شمسی توانائی کے کام کو آگے بڑھائے تاکہ بجلی کی نازل آفت سے چھٹکارہ نصیب ہو چیئرمین کمیٹی نے غیر قانونی ٹیوب ویلوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے زمیندار نمائندوں کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ شمسی توانائی فارم جتنی جلد ممکن ہو سکے ڈپٹی کمشنرز کے پاس جمع کر یں تاکہ اس کام کو آگے بڑھایا جا سکے اور زمینداروں سے رابطہ رکھیں محض مہینے میں ایک اجلاس منعقد کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ہنگامی بنیادوں پر دلچسپی لیں۔