کابل: افغانستان میں شوہر کے بغیر گھر سے باہر جانے پر خاتون کا سر قلم کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے سرے پل کے علاقے لتی میں خاتون کا سر قلم کردیا گیا، افغان حکومت کا کہنا ہے کہ خاتون کو طالبان نے گھر کے کسی مرد کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر قتل کیا تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی خاتون کی عمر 30 سال ہے اور اس کا شوہر ایران میں رہائش پزیر ہے جب کہ ان کا کوئی بچہ نہیں ہے، دوسری جانب طالبان نے خاتون کا سر قلم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔