|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2016

دنیا بھر میں سال نو کے جشن کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں اورہر فرد اپنے طور پر نئے سال کومنفرد انداز میں خوش آمدید کہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نئے سال کا جشن منانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اور اس خوشی کے موقع پر اپنا نیا ڈوڈل متعارف کرا دیا ۔ نئے سال کے حوالے سے جاری کئے گئے اس ڈوڈل میں جال میں قید رنگ برنگی غبارے بے صبری سے گھڑی کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کا کانٹا بس بارہ کے ہندسے پر آنے ہی والا ہے یعنی جیسے ہی غبارے پھٹیں گے ہم نئے سال میں داخل ہوجائیں گے۔