کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جنرل منیجر آغا محمد بلوچ نے کہا ہے کہ کمپنی صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اور تفتان میں بھی لوگوں کو گیس کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز چاغی میں خلجی قبائل کے سربراہ سردار عبدالرحیم خلجی سے ملاقات کے دوران کہی آغا محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کمپنی سردی کے موسم میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ صارفین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمپنی کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ کمپنی اپنے مسائل کو بہتر طور پر حل کر کے عوام کو بہتر سروس مہیا کرسکیں کمپنی کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض سمیت تفتان کے علاقے کے میں رہائش پزیر لوگوں کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جلد از جلد وسائل کو بروئے کار لایا جاسکے اس موقع پر سردار عبدالرحیم خلجی نے جنرل منیجر آغا محمد بلوچ کو تفتان اور ملحقہ علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کی مشکلات اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی کیلئے سنجیدگی کی ساتھ کوششیں کی جائیں تاکہ تفتان کے لوگ بھی اس قدرتی نعمت سے مستفید ہوسکیں کیونکہ قدرتی گیس اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمارے لئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہمیں اس کو فضول میں ضائع نہیں کرنا چائیے بلکہ ضرورت کے وقت اس کے استعمال کو یقینی بنا کر قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنا چاہیے ۔