|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2017

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو نے مردم شماری کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ رواں برس مارچ میں شروع ہوگا۔ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ ملک کے چاروں صوبوں میں بیک وقت شروع ہوگا۔آصف باجوہ کے مطابق مردم شماری کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات شروع کردیئے گیے ہیں اور اس دوران 45 ہزار سیکیورٹی اہلکار خدمات سرانجام دیں گے۔ادارہ شماریات کے سربراہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے پشاور اور مردان جب کہ پنجاب کے فیصل آباد ٗ سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں مردم شماری ہوگی۔آصف باجوہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبہ سندھ کے کراچی اور حیدرآباد ٗ بلوچستان کے کوئٹہ، ڑوب ،سبی اور مکران میں بھی مردم شماری کرائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پہلے مرحلے میں مردم شماری کرائی جائے گی۔ادارہ شماریات کے چیف کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلستان اور فاٹا میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کرائی جائیگی۔