|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2017

کوئٹہ : رکن صوبائی اسمبلی میر عامر خان رند نے ڈی ایچ اؤ کچھی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں تاہم ضلعی آفیسر صحت کچھی ان اقدامات کے برعکس اپنی من مانیا کرکے مثبت اقدامات کو ثبوتاژ کرنے کے درپہ ہیں اور عوام دشمنی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس مین اپنا احتجاج نوٹ کرائینگے ،اپنے جاری کردہ بیان میں میر عامر رند نے کہا کہ ضلع کچھی میں محکمہ صحت ڈی ایچ اؤ کی نااہلی کی باعث عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی میں یکسر طور پر ناکام ہوگیاہے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ایم ایس ڈھاڈر سمیت کئی آفیسران گزشتہ 11،11سالوں سے ایک ہی سیٹ پر برجمان ہے ضلعی آفیسران کو عوامی مشکلات اور مصائب سے کوئی سروکار نہیں بلکہ تنخواؤں اور سرکار ی مراعات سے مستفید ہونے کے لیے عوام کی سہولت کی بجائے مزیدمشکلات میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اؤ کچھی کی نااہلی کا خمازہ پوری ضلع کے عوام کو بھگت رہے ہیں ضلع بھر میں صحت کے سرکاری ادارے عملاً فیل ہوچکے ہیں اور عوام کوان سے ایک پائی کا فائدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی بینچ پر ضرور ہے تاہم اپنے حلقے کے عوام کے اجتماعی مفادات پر کوئی سودہ بازی نہیں کرسکتے اور نہ ہی عوامی مفاد پر سیاسی مصلحت کے تحت خاموشی اختیار کرسکتے ہیں ،ڈی ایچ اؤ کچھی کی نااہلی اور ضلع میں محکمہ صحت کی تباہی پر صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپنا احتجاج نوٹ کروائینگے اور عوامی مفادات کی تحفظ کے لیے اپنا حق نمائندگی ادا کرینگے،میر عامر رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری،صوبائی وزیر صحت کی توجہ ڈی ایچ اؤ کچھی کی نااہلی کی جانب سے مبذول کراتے ہوئے ان کے فوری تبادلے اور کسی ایماندار فرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔