کوئٹہ : آل پاکستان آئل ٹینکر کی کسٹم حکام کی جانب سے آئل ٹینکر تحویل میں لینے کے خلاف آل پاکستان آئل ایسوسی کی ہڑتال کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے متعدد پٹرول پمپ بند ہو گئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے بلوچستان میں آئل کی سپلائی معطل کر دی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے الزام عائد کیا ہے کہ کسٹم کی جانب سے ان کے آئل ٹینکرز بلا جواز تحویل میں لئے جا رہے ہیں اس حوالے سے کسٹم حکام سے بات کی گئی مگر مثبت رویئے اختیار نہیں کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد پر صوبے بھر میں آئل کی سپلائی احتجاجاً معطل کر دی گئی ہے ہڑتال کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں پٹرول پمپ میں پٹرول ناپید ہو تا جا رہا ہے آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ضبط کئے گئے آئل ٹینکر نہ چھوڑے گئے تو اور کسٹم نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پورے ملک میں آئل کی ترسیل معطل کر د ینگے کوئٹہ میں پمپس بند ہونے کے باعث ایرانی پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیفی لیٹر 120 فروخت ہونے لگے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لے لیاکلکٹر کسٹم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو مسئلے کے فوری حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کلکٹر کسٹمز اور کمشنر کوئٹہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کر کے ہڑتال ختم کرائیں، وزیراعلی کی ہدایت صورتحال کو بہتر بنا کر پیٹرول پمپس کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی شروع کی جائے۔