|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2017

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماسردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے شکار کے خلاف نہیں ہے ان کے شکار کے آڑ میں ایک وفاقی وزیر کی ایماء پر جن کا تعلق بلوچستان سے ہیں ہمارے قبائل کے زمینوں او ر گھروں پر قبضہ کیا جا رہاہے جو کسی صورت میں ہم برداشت نہیں کرینگے ابھی تک ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ ہمارے زمینوں پر قبضہ ختم کیا جائے اور جن لوگوں کی زمینیں ہے ان کو وہاں پر رہنے دیا جائے اگر وفاقی حکومت نے ہماری زمینوں پر قبضہ نہیں چھوڑا تو پھر ہم ایسا انکشاف کرینگے کہ شاہد دنیا کے لئے وہ نئی بات ہوں صرف تلور کا شکار کے لئے کروڑوں ڈالر قطری شہزادہ کیوں خرچ کر رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاون میں میڈیا اور اپنے حلقے کے قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔سینیٹر سردار فتح محمدمحمدحسنی نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کرینگے شاہد ان کے علم میں ایسی باتیں نہ ہو جو ان کو بتایا نہیں گیا ہوں وہ پہلے چیف آف جھالاوان ہے اور بعد میں وہ وزیر اعلیٰ ہے وہ بلوچستان کے قبائلی رسم و رواج سے بخوبی واقف ہے کہ وفاقی وزیرجان بوجھ کر بلوچستان میں حالات خراب کر رہاہے اور ہمار ے قبائل کے زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہاہے کہ ہم قطری شہزادوں کے خلاف ہیں ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ ہم ان کے شکار کے خلاف نہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ وفاقی وزیر کے ایماء پر ہمارے قبائل کی زمینوں اور گھروں پر جو قبضہ کیا گیا ہے وہ فوری طورپر ختم کیا جائے او رہمیں آرام سے رہنے دیا جائے ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اگر ہمیں اپنے گھروں سے اورز مینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم کسی قسم کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہاکہ وہ سینٹ کے اجلاس میں جو نو جنوری سے شروع ہورہاہے اس مسئلے کو اٹھائیں گے اور آخری بار وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف کے نوٹس میں بھی بعض ایسے باتیں لائینگے جو شاہد ان کے علم میں نہ ہو ہم اپنا فرض پورا کرینگے باقی کام وزیر اعظم نوا زشریف کا ہے کہ وہ اس مسئلے کو کس طرح حل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں جلد ہی اسلام آباد کراچی او رکوئٹہ میں قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تلور کے شکار کے درپردہ کیا ہونے والا ہے ایسے انکشاف کرونگا شاہد وہ وزیر اعظم کے علم میں بھی نہ ہوں ۔