|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2017

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : بغداد میں کار بم دھماکا، 32 افراد ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے قریب پارکنگ ایریا میں ہوا اور بارودی مواد کو گاڑی میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف علاقوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔