|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اضلاع میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کی طرح تمام اضلاع میں جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو معصوم انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ، وزیراعلیٰ نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ انہوں نے بالخصوص دوردراز پسماندہ علاقوں میں جعلی ادویات کی فروخت کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع کے ہر علاقے میں ان عناصر کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔