|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ شہر،گردونواح اور دکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کی رات کوئٹہ شہر ،گردونواح اور دکی کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز لورالائی کے قریب 23کلو میٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔