|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2017

 مظفر آباد: باغ میں ٹرک بے قابو ہوکر اسکول میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 4 طالبات اورایک ٹیچر جاں بحق ہوگئی۔ آزاد کشمیرکے علاقہ باغ میں تیزرفتارٹرک بے قابو ہو کراسکول میں جا گھسا، جس کے نتیجے میں 4 طالبات اورایک استاد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 2 طالبات زخمی ہوگئیں، زخمی طالبات کوطبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال باغ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق طالبات چوتھی کلاس کی طالبات تھیں، سردی کی وجہ سےباہرکلاس ہورہی تھی جس کے باعث طالبات حادثے کا شکاربنیں جب کہ فرارڈرائیور کی تلاش کے لئے چھاپ مارے جارہے ہیں۔