کراچی: گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔
سعید الزماں صدیقی رواں ماہ 11 جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے، وہ صرف 2 ماہ 2 دن ہی گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔
سعیدالزماں صدیقی کی نماز جنازہ 13 جنوری کو بعد نماز جمعہ گورنر ہاؤس میں ادا کی گئی، جبکہ ان کی تدفین گزری قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
گورنر سندھ کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، نماز جنازہ سے قبل پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی۔
نماز جنازہ میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔