کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں برف باری کے باعث متاثرہ علاقوں کیلئے ٹرکوں کے ذریعے بھی خوراک اوردیگرامدادی سامان کی ترسیل کاکام جاری ہے حکومت مشکل صورتحال میں وسائل کی کمی کے باوجود کام کررہی ہے،برفباری کی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نے بھرپورکام کیانقصان کے سروے کے بعد مالی معاوضہ کی ادائیگی کی جائیگی متاثرہ علاقوں میں نقصان کاسروے کیاجارہاہے صوبے کے تین ڈویزنز کے 6 ہائیویز کو مکمل طور پر کلئیر کر دیا گیا 26 سال بعد اتنی زیادہ برف باری ہوئی ہیں تمام اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہیں حکومت نے ابتدائی طور پر ریلیف کے لیے 20 کروڈ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں برفباری سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا برفباری کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی انہوں نے کہا کہ صوبے کے تین ڈویزنز کے 6 ہائیویز کو مکمل طور پر کلئیر کر دیا گیا 26 سال بعد اتنی زیادہ برف باری ہوئی ہیں تمام اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہیں حکومت نے ابتدائی طور پر ریلیف کے لیے 20 کروڈ روپے جاری کر دئے ہیں وزارت داخلہ کی جانب سے دو ہیلی کاپٹرز دئے گئے قلات کے علاقے ہربوئی میں سدرن کمانڈ نے کئی افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا ہیلی کاپٹرز دشت میں پھسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور انہیں امداد پہنچانے کا کام کر رہے ہیں اس کے بعد قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں ریسیکیو آپریشن کیا جائے گا ادارے فیل نہیں ہوتے بعض سیاسی لیڈرز کے بیان قابل مزمت ہیں۔