ڈیرہ بگٹی:کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں میں حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 کیمپ تباہ جبکہ دو ارکان بھی مارے گئے,سیکورٹی حکام کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مسلح افراد کے موجودگی کے خفیہ اطلاعات ملنے پر کاروائی کی,کاروائی کے دوران مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ارکان مارے گئے,جبکہ 8 کیمپ بھی تباہ ہوئے,تباہ شدہ کیمپوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا,برآمد کئے اسلحے میں اینٹی کرافٹ گنز اور ہیڈ گرنیڈ لانچر بھی شامل تھے سیکورٹی حکام کے مطابق کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی آر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ تاحال جاری تھا,اور ہلاک شدہ مسلح افراد کی تعداد میں اضافہ خارج الامکان نہیں دریں اثنائکوئٹہ (آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب سے چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سادات کالونی کے قریب ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں واقعہ بکول اسٹاپ کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے کچھ فاصلے پر کوئی مشکوک سامان پڑا ہوا تھا جس کی اطلاع فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے کو ملی موقع پر پہنچ کر پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا اور مذکورہ سامان کی تلاشی لی تو اس مشکوک سامان میں چھپایا گیااسلحہ جس میں ایس ایم جی کے راؤنڈ650 ،30 بور پسٹل کے 375 راؤنڈ ، نائن ایم ایم پسٹل کے راؤنڈ332 ،12 بور کے راؤنڈ80 عدد،12 بور کی ایک میگزین اور ایس ایم جی کے ایک بٹ،پسٹل کور 1 برآمد کر کے قبضے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی دریں اثناء کوئٹہ(این این آئی )کوئٹہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن 15افراد گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پولیس اور حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے کلی مبارک ممتاز مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 15افراد کو حراست میں لے لیا آپریشن کے دوران مذکورہ علاقوں میں گھر گھرتلاشی لی گئی اوران میں رہنے والے افراد کے کوائف چیک کئے گئے گرفتار افراد کو تھانہ منتقل کرکے ان سے تفتیش جاری ہے ۔