|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں اورشرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو اور جاں بحق ہم وطنوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں پرحملہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں، آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں، شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے اور واقعے کی تمام پہلووٴں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔