|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا کوئٹہ کے مزید بیس افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے فورتھ شیڈول می شامل افراد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنواسکیں گے محکمہ داخلہ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں 396افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں ، فورتھ شیڈول میں سب سے زیادہ ضلع کوئٹہ کے97افراد ہیں ، جبکہ خضدار کے 57،مستونگ 35ڈیرہ بگٹی کے 32قلعہ عبداللہ کے 23،ضلع کچھی کے 19،نوشکی کے 13چاغی کے 12افراد بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں ،فورتھ شیڈول میں زیادہ تر کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے نام شامل ہیں ،،محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کوئٹہ کے مزید بیس افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔