|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2017

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون میں فائرنگ کے نتیجے میں سرکاری ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیلاٹ ٹاؤن نصیرآباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکخانہ کے ملازم عنایت اللہ رئیسانی اور کزن محمد شریف زہری جاں بحق ہوگئے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، نعشوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔