حب:گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ٹوٹنے کیلئے ناکارہ بحری آئل ٹینکر جہازوں کی آمد پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے ، بحری جہازوں میں ہونے والی آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے ورثاء کی مالی امداد کی گئی ہے ، شپ بر یکر ز محنت کشو ں کے تمام بنیا دی مسائل اور سیفٹی کے انتظا ما ت کو یقینی بنا ئیں، گڈانی شپ بر یکنگ میں محنت کشوں کے لئے اسکول ، ہسپتا ل ، لیبر کا لو نی سمیت دیگر اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں ، سانحہ گڈانی کی انکو ائری رپو رٹ وزیر اعلی بلو چستا ن تک پہنچ چکی ہے اس کے جا ئزے کے بعد صوبا ئی حکو مت وفاق کے ساتھ ملکر محنت کشوں کی فلا ح وبہبو د کے لئے مثبت اقدام اٹھا ئے گی ان خیالات کا اظہار بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( بی ڈی اے ) کے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے پیر کو شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کا دورہ کرنے کے بعد حب پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بیرون ممالک سے ٹوٹنے کیلئے آنے والے ناکارہ بحری جہازوں با لخصوص آئل ٹینکر شپس کی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے ساحل پر بغیر صفائی کے لنگر انداز ہونے پر پابندی لگادی ہے اور سانحہ گڈانی کے بعد جو بھی ناکارہ بحری جہاز ٹوٹنے کیلئے گڈانی لائے جاتے ہیں انہیں مکمل طور پر صاف ستھرا اور ’’گیس فری ‘‘ کر کے گڈانی کے ساحل پر لنگر انداز کرنے کے لئے پابندکیا گیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرا یا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ ناکارہ بحری جہاز وں کو بیرون ملک سے گیس فری کر کے لانے پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے اضافی اخراجات آتے ہیں لیکن پا کستا ن میں لیبر سستی ہو نے کی وجہ سے تمام جہاز امپور ٹ کرنے والی کمپنی گڈانی شپ بر یکنگ لے آتے ہیں اس حوالے سے بحری جہاز امپور ٹ کرنے والی کمپنی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بحری جہازوں کی کٹائی سے قبل متعلقہ سرکاری محکموں سے کلئیرنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں انہو ں نے کہا کہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہو ئے گڈانی شپ بریکنگ کے محنت کشوں کی فلا ح وبہبو د کے اقداما ت اٹھا ئیں جا ئیں گے ، محنت کشوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کو ئی نا انصافی بر داشت نہیں کی جا ئے اور نہ ہی کسی کو ان کے ساتھ نا انصافی کر نے دی جا ئے گی گڈانی شپ بر یکنگ میں کسی بھی حا دثے سے نمٹنے کے لئے 30ہزارفوم سمیت دیگر سامان بھی مو جو د ہے جبکہ کسی ممکنا حا دثے کی صورت میں ہر پلا ٹ میں ایک ایمبو لنس مو جو د ہے اس وقت تمام ادارے ملکر شپ بر یکنگ کی بہتری کے لئے کام کر رہے ان اداروں کا آپس ہر وقت رابطہ قائم ہے ہما ری ہر ممکن کو شش ہے کہ آئند ہ ایسا واقعہ رونما نہیں ہو ، انہو ں نے کہا کہ شپ بر یکرز سیفٹی کے تمام اقداما ت پورے کر رہے بعدازاں حب پریس کلب کے نائب صدر مشتاق علی کمبوہ نے صوبائی وزیر کو سندھی اجرک پہنائی صوبائی وزیر کے ہمراہ محکمہ ماحولیات بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل طارق زہری ، چیئر مین بی ڈی اے شعیب گو لہ ، جنر ل منیجر نصر اللہ زہری ، محکمے کے سرکاری افسران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔