|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2017

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران دہشت گردی کے خلاف آپریشنز مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں ک منتطقی انجام تک آپریشنز جاری رہیں گے ، بھارت کی کارروائیاں خطے کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی فائرنگ سے ورکنگ باؤنڈری پر پیدا ہونے والی بد امنی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ خطے کے استحکام کے لئے خطرہ ہے۔کورکمانڈر کانفرنس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا اور مقاصد کے حصول تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ کورکمانڈرز نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو شکست کیلئے افغان حکومت اور فورسز کے ساتھ ہیں اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گے۔ بھارت کی کارروائیاں خطے کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔